killed in firing

منڈی بہاءالدین میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ گوجرہ کے علاقے چک 33 خاصہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کی زد میں زخمی ہونے والا نوجوان 6 ماہ بعد انتقال کر گیا

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاصہ چک میں اس دشمنی میں دونوں فریقین کے سات افراد پہلے ہی قتل ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں