Young man who was injured in the firing died 6 months later

فائرنگ کی زد میں زخمی ہونے والا نوجوان 6 ماہ بعد انتقال کر گیا

ملک عمیر جو چند ماہ قبل خاصہ چک 33 میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے تھے گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ملک عمیر راہ گزر تھے جو فائرنگ کا نشانہ بنے۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 جولائی 2023) تفصیلات کے مطابق 11 جنوری 2023 کو 33 چک خاصہ تھانہ گوجرہ میں فائرنگ زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ 1 راہگیر ملک عمیر شدیدزخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

خبر کا پس منظر: فائرنگ کی زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ملک عمیر زخموں سے لڑتا رہا اور گزشتہ روز 6 ماہ بعد جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں