وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے عمان سے واپس آنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمان سے واپس آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نارووال کا رہائشی ہے جو پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور وزیرآباد میں انسانی سمگلروں کے خلاف چھاپے مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیر خان، کاشف بشیر اور ذوالقرنین شامل ہیں۔