منڈی بہاءالدین متعدد محلہ جات میں صفائی کا نظام نا ہونے کے برابر اہلیان شہر کا موذی بیماریوں کا پھیلنے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاآغاز ہوچکا ہے ڈینگی مچھر کا لاروا بھی اسی موسم میں نمو پاتا ہے۔ عوامی حلقوں میں تفتیش کی لہر۔
منڈی بہاءالدین(نامہ نگار ) منڈی بہاءالدین کے متعدد محلہ جات محلہ محمد آباد (شوگر مل)، شفقت آباد، منشی محلہ، سکول محلہ، عارفہ آباد، تاج پورہ ، عثمانیہ محلہ ، گوڑھا محلہ سمیت متعدد محلہ جات میں گندگی کے ڈھیر نالیاں غلیظ پانی سے بھری ہوئی ہے.
ہر طرف کچرہ اور گندگی کے ڈھیر ہیں مگر صفائی کرنےوالے ماسوائے چند سڑکوں پر صفائی کے نام پر خانہ پوری کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ گندی نالیوں سے نکلنے والی بدبو نے شہر والوں کو پریشان کر رکھا ہے میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود بھی انتظامیہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔
رپورٹ کے مطابق محلہ محمد آباد عارفہ آباد اور تاج پورہ جسیے علاقوں میں کئی سالوں سے صفائی والے آتے ہی نہیں آگر آتے ہیں تو چکر لگا کر خوش گپیاں مار کر آپس میں چلے جاتے ہیں. منڈی بہاءالدین شہر کے محلہ جات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صفائی کے حوالہ سے احکامات نا صرف ہوا میں اڑائے گئے بلکہ ان کی تزلیل کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئی محلہ جات میں صفائی نا ہونے کے خلاف عوامی نمائندے احتجاج بھی کررہے ہیں۔ عوام الناس کی ڈی سی منڈی بہاءالدین، سی او بلدیہ اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل ہے منڈی بہاءالدین شہر کو گندی کے ڈھیر میں تبدیل نا کریں باصورت دیگر عوام ڈی سی منڈی بہاءالدین کے نئے تعمیر شدہ قلعہ (آفس) کے باہر احتجاج کریگی۔
