سموگ سے بچنے کیلئے کاشتکار دھان کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں، زراعت

agriculture
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کی آگاہی پر عملدر آمد کرکے ہی صحت مند ماحول اور زرعی شعبہ میں لازال ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ، سموگ سے بچنے کیلئے کاشتکار دھان کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہا ہے جس کے دو رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29ستمبر 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگووال، تحصیل ملکوال میں دھان کی فصل کی بڑھوتری اور انسداد سموگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل، کسان بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ حکومت کی نظر میں زرعی شعبہ بڑے اہمیت کا حامل ہے ۔ کسانوں کو جتنا زیادہ ریلیف حاصل ہو گا ملک اتنا زیادہ ترقی کرے گا۔ محکمہ زراعت فصل کی پیداوار سے لے کر کٹائی تک کاشتکاروں کو مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ کاشت کار زیادہ سے زیادہ فصل اگا کر ملک معیشت میں اہم کردار ادا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ سے بچاﺅ کیلئے فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ کو جلانے سے پرہیز کریں، ڈپٹی کمشنر

انہوں نے بتایا کہ حکومت زرعی شعبے کے فروغ کیلئے کسانوں کو زرعی آلات اور دیگر مشینری کے حصول پر 50 سے 60 فیصد سبسڈی دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کیلئے محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے کی واقعات کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے ۔

انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ سموگ سے تحفظ کیلئے فصلوں کی باقیات بالخصوص دھان کی مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں کیونکہ زمین پر مڈھوں کو جلانے سے نامیاتی اجزاء کی کمی سے زمین کی طاقت ختم ہو جاتی ہے جس سے فصل پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملا کر زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کریں اور بہتر پیداوار حاصل کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سموگ سے بچنے کیلئے کاشتکار دھان کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں، زراعت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!