محکمہ ایکسائز منڈی بہاؤالدین میں خراب کارکردگی پر ای ٹی او کی سرزنش

mandi bahauddin news in urdu today

محکمہ ایکسائز میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تین ای ٹی اوز معطل. محکمہ ایکسائز منڈی بہاؤالدین میں خراب کارکردگی پر ای ٹی او کی بھی سرزنش کی گئی.

لاہور: ڈی جی ایکسائز محمد علی نے بتایا کہ نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ لگایا گیا ہے ، آن لائن چیکنگ کے دوران تین ای ٹی اوز ناکوں پر غیر حاضر پائے گئے ۔ معطل ہونے والوں میں ای ٹی او ڈی ایچ اے مظہر شامل ہے ،ای ٹی او جوہر ٹاؤن بھی غیر حاضر پائے گئے ۔ جبکہ ای ٹی او شیخوپورہ معین شاہ کو بھی معطل کیا گیا ۔

اس کے ساتھ ای ٹی او منڈی بہاؤالدین کی خراب کارکردگی پر سرزنش کی گئی اور ای ٹی او سیالکوٹ کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی گئی ۔ محمد علی نے کہا کہ صوبہ بھر میں افسران جنرل ہولڈ اپ پر عملے کی حاضری یقینی بنائیں، جنرل ہولڈ اپ کے دوران کسی بھی وقت عملے کی حاضری چیک کر سکتا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *