العربیہ نیوز کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کنٹرول اور انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی نگرانی کی ٹیموں نے نجران میں تفریحی پروگرام کو عوامی رویے اور ذوق کی خلاف ورزی پر بند کردیا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفریحی پروگرام کے منتظمین کو پیشہ ورانہ طرز عمل کی خلاف ورزی اور قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
منتظمین سے تفتیش کے بعد انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سزا کے طور پر منتظمین کا لائسنس منسوخ کر دیا اور مذکورہ تفریحی پروگرام کو روک دیا۔ اس واقعے کے بعد انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تمام تفریحی تقریبات میں قومی روایات، عوامی ذوق اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔