پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا ایک اور ’تحفہ‘، پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے دوسری سہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 85 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے اعلان کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری لے لی گئی۔ اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں