court

لوکل گورنمنٹ الیکشن کیلئے الیکٹورل گروپ کی تشکیل اور اندراج کیلئے شیڈول جاری

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جون 2023)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کیلئے الیکٹورل گروپ کی تشکیل اور اندراج کیلئے شیڈول جاری کر د یا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل گروپ کی تشکیل اور اندراج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق الیکٹورل گروپ تشکیل دے کر اس کا اندراج کروائیں۔

شیڈول کے مطابق 2جون کو انتظامی انتظامات بشمول متعلقہ فارم کے پرنٹنگ ، مجاز افسران کی تربیت اور سرگرمی کی وسیع تشہیر کو ترتیب دیا جائے گا۔ 5جون کو انتخابی گروپ کی درخواستیں جمع کروانے کے لیے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔6تا 12جون انتخابی گروپ کے سربراہ یا نمائندہ کی طرف سے درخواست فارم نمبر 1جمع کرائے جا سکیں گیں۔

نا مکمل معلومات کے فارم نمبر 1کی بناء پر ہر متعلقہ انتخابی گروپ کی درخواستیں واپس لینے کی آخری تاریخ 19جون ، انتخابی گروپ کے سربراہ یا نمائندہ کی طرف سے چھان بین کے لیے دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ26جون، انتخابی گروپ کے اندراج ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ فارم نمبر 111، شائع کرنے کی تاریخ 27جون تا 3جولائی تک پٹیشن دائر کرنے،

مقرر کردہ افسر کی طرف سے الیکٹورل گروپ کے اندراج پر اٹھائے گئے اعتراضات کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کے لیے 4جولائی تا 7جولائی اور الیکشن کمیشن یا اس کے مقرر کردہ افسر کی طرف سے اپیلوں کے لیے آخری تاریخ 17جولائی مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندافراد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپنے الیکٹورل گروپ تشکیل دیں اور ان کا اندراج کرائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں