ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے پر حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنادی۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو 4 سال اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ .
عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے، جنہوں نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔
2018 میں اپنی ایک ویڈیو میں خالد لطیف نے گیئرٹ ولڈرز کے قاتل کے لیے 23,000 ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے ان تینوں پاکستانیوں پر مقدمہ چلا کر ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔
ہالینڈ کی حکومت نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا تھا کہ تینوں پاکستانیوں کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان سے درخواست کی گئی تھی تاہم کوئی جواب نہیں آیا۔ واضح رہے کہ ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان قانونی معاونت اور مطلوب ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
2018 میں، ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز نے خاکے بنانے والے ایک مقابلے کا اعلان کیا۔ جس پر مسلمانوں نے عالمی سطح پر شدید احتجاج کیا۔ جس کے بعد گیریٹ نے مقابلہ منسوخ کر دیا۔