DSP Sadar arrested the accused who was selling poisoned liquor

ڈی ایس پی صدر نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم کو کھیپ سمیت گرفتار کر لیا

منڈی بہاءالدین: ڈی پی او منڈی بہاوالدین صفدر رضا کاظمی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں کرائم فائٹر ایس ایچ او سٹی حامد ناصر رانجھا کی ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20 اکتوبر 2023) ایس ایچ او سٹی حامد ناصر رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ حکیم اظہر کی بھاری مقدار میں شراب کی کھیپ جو اگے سپلائی ہونا تھی برآمد کر لی.

اہل علاقہ کا کہنا تھا ہم حامد ناصر کے مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کو نشہ جیسی لانت سے بچانے میں کردار ادا کیا ایچ او سٹی حامد ناصر نے شہری کو پیغام دیا ہے کہ اپنے علاقے میں جو جرائم پیشہ افراد ہیں انکی اطلاع مجھے پرسنل شئیر کریں جرائم کو جڑ سے ختم کریں گے انشاء اللہ

اپنا تبصرہ لکھیں