منڈی بہاءالدین کے کسانوں اور زمینداروں کو ڈرون سپرے ٹیکنالوجی کی نمائش کروائی گئی

drone spray technology
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر اشتیاق حسین نے کہا ہے کہ زراعت میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی فصلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے اور ڈرون سپرے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سیڈ فارم چیلیانوالہ پر کسانوں اور زمینداروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2022 ) اجتماع میں کسانوں اور زمینداروں کو ڈرون سپرے ٹیکنالوجی کو پریکٹیکل ڈیمانٹریشن دی گئی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ ) گوجرانوالہ ڈاکٹر مزمل کاہلوں، ڈائریکٹر زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ ) شیخوپورہ ڈاکٹر محمد طارق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل، کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر اشتیاق حسین نے بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے زراعت میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ، ڈرون سے دھان اور کماد کی فصل پر انتہائی اور کم وقت میں زرعی زہروں کا سپرے کیا جا سکتا ہے جس سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کا صفایا ہو جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون سے5 لٹر پانی سے ایک ایکڑ کو 3 منٹ میں سپرے کر دیتا ہے اور ایک دن میں 150 سے 200 ایکڑ سپرے کیاجا سکتا ہے جو کہ عام طریقے سے سپرے کرنے سے آدھے وقت کی بچت ہوتی ہے ۔ ڈائریکٹر زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ )گوجرانوالہ ڈاکٹر مزمل کاہلوں، ڈائریکٹر زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ ) شیخوپورہ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ ضلع بھر کے کسانوں کو پرائیویٹ فرم گلیکسی رائس گوجرانوالہ کے تعاون سے کرایہ پر سپرے کی خدمات فراہم کرے گی اور کوئی بھی کسان اور زمیندار اپنی دھان اور کماد کی فصل کو کرایہ پر سپرے کروا سکتے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے دھان ، کماد اور زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی کاشتکاروں تک آگاہی ضروری ہے ۔جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی فصلوںکی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت جدید زرعی تکنیک سے فصل کی پیداوار سے لے کر کٹائی تک کاشتکاروں کی تربیت اور مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ کاشت کار زیادہ سے زیادہ فصل اگا کر ملک معیشت میں اہم کردار ادا کرے ۔ محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ ہر سنٹر پر کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہے ۔ کاشتکار اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے کسانوں اور زمینداروں کو ڈرون سپرے ٹیکنالوجی کی نمائش کروائی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!