Dr. Bushra Chaudhry

ڈاکٹر بشریٰ چوہدری ایم ایس سٹی ہاسپٹل منڈی بہاوالدین تعینات

ڈاکٹر بشریٰ چوہدری ایم ایس سٹی ہاسپٹل منڈی بہاوالدین تعینات

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 دسمبر 2022) ڈاکٹر بشریٰ چوہدری ایم ایس سٹی ہاسپٹل منڈی بہاوالدین تعینات کر دیا گیا ہے. ڈاکٹر بشریٰ چوہدری اس سے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں بھی اپنی ڈیوٹی بطور ایم.ایس سر انجام دے چکی ہیں.

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا ایک اور کارنامہ

حکومت پنجاب نے ڈاکٹر بشر ی چودھری کو گورنمنٹ سٹی ہسپتا ل منڈی بہاوالدین کا میڈیکل سپریٹینڈنٹ تعینات کر دیا ہے یار رہے کہ اپ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سینئر میڈیکل آفیسر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پھالیہ میں بطور میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں بھی میڈیکل سپریٹینڈ ٹ کی خدمات سر انجام دے چکی ہیں

ڈاکٹر بشری چودھری میڈیکل سپریٹیندنٹ سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین نے کہا ہے کہ وہ دن رات محنت کر کے ہسپتال میں ڈ اکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسیں اور دیگر تمام عملہ مہیا کرنے میں بھر پور کوشس کریں گی. ہسپتال میں حسب سابق جو بھی سہولیات تھیں وہ انشاءاللہ پوری کرنے کے لئے ہمہ تن کوشش جاری رکھیں گی

ابھی ابھی حکومت پنجاب نے سابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈ ی بہاوالدین کو سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا درجہ دیا ہے میر ی بھر پور کوشش ہے کہ عوام کے تعاون سے ہسپتال کے تمام مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب اعلی ا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے بھر مدد حا صل کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں