ڈی پی او کی تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری، نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت

miana gondal police station
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری، نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت، شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کا حکم، کھلی کچہری میں دیہی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی شکایات پیش کیں اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے.

کھلی کچہری میں سرکل ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی پی او انور سعید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر کے انصاف شہریوں کی دہلیز پر پہنچانا ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،  انہوں نے کہا کہ زیر التواء درخواست گزاروں کو بلوایا ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکے.

انہوں نے نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ گاوں میں ٹھیکری پہرہ لگائیں اور مشتبہ سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے کی اور آج کی پولیس میں نمایاں فرق ہے، پولیس کا نظام فرنٹ ڈیسک پر چل رہا ہے، اسے آئی جی پولیس پنجاب ان لائن دیکھ رہے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈی پی او کی تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری، نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!