ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید رضا صفدر کاظمی نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں ہونے والی عبادات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید رضا صفدر کاظمی نے گرجا گھروں کے احاطے اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او نے گرجا گھروں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی. منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.
ڈی پی او نے فرائض منصبی سے نبردآزما پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اور اپنی تمام توجہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام پر مرکوز رکھنے کی تلقین کی۔. انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں گرجا گھروں کا وزٹ کریں، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، جوانوں کو بریف کریں اور فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
ڈی پی او سید رضا صفدر کاظمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسیحی کمیونٹی اور عبادت گاہوں کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی
