منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

we love Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سخت نوٹس،منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا. منڈی بہاؤالدین میں امن عامہ کی خراب صورتحال،2ماہ میں24افراد کا قتل کر دیا گیا.

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرعام تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورامن عامہ کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فی الفورعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ2 ماہ میں منڈی بہاؤالدین میں مختلف واقعات میں 24افراد کو قتل کیاگیا۔پولیس نے یہ کیس ٹریس کئے نہ ملزمان پکڑے گئے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!