محلہ شفقت آباد کے قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز خوش آئند ہے۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا محلہ شفقت آباد کے سرعام چلنے والے تمام قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔
منڈی بہاؤالدین(حاجی مظہر اقبال گوندل )تفصیلات کے مطابق عرصہ 30 سال سے محلہ شفقت آباد تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کی حدود میں سرعام تتلیوں کے جسم فروشی کے اڈے کام کر رہے ہیں۔ ڈی پی او انور سعید کنگرا کو محلہ شفقت آباد میں جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اہل محلہ شفقت آباد نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا سے محلہ شفقت آباد میں قائم تمام جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی خواتین منشیات فروشی کا دھندہ بھی کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی نشہ کرتی ہیں۔جسم فروشی کے یہ تمام اڈے کرائے کے مکانوں میں بنے ہوئے ہیں۔جن کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔کیونکہ ان میں سے کسی کا بھی کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ میں اندراج موجود نہیں ہے۔
جسم فروشی کا دھندہ کرنے والیاں پورے محلہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ تتلیوں نے خفیہ مکانات کرائے پر لے رکھے ہیں۔ان خفیہ مکانات پر پورے ضلع سے بھنورے روزانہ لاکھوں روپے لوٹاتے ہیں۔ہر رات شروع ہونے سے لے کر صبح تک لڑکیاں گلیوں میں کھڑی اور بکنگ پر آتی جاتی نظر آتی ہیں۔
جنسی ادویات اور دیگر سامان فروخت کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہمارا سامان پورے ضلع میں محلہ شفقت آباد میں زیادہ فروخت ہوتا ہے۔اہل محلہ نے محلہ شفقت آباد کی تمام درجنوں مساجد میں جمعہ کے روز نماز جمعہ میں ان جسم فروشی کے اڈوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔