rasool choki

ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے فرنٹ ڈیسک رسول چوکی کا افتتاح کر دیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق چوکی رسول علاقہ تھانہ صدر میں کھلی کچہری، فرنٹ ڈیسک چوکی رسول افتتاح .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی چوکی رسول کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے. کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے. شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا.

کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا، عوام الناس کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل، بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے.

عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی، مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

بعدازں ڈی پی او انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کیا انکا کہنا تھا کہ تھانوں کے بعد پولیس چوکیوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا یے، اور یہاں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولیات عوام کو مسیر ہوں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں