students giving matric exams in class room

ضلعی افسران نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے ضلع میں جاری امتحانات کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بھکھی شریف اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہاوہ میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ طلباء و طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں