منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 25مارچ 2023 )حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں کل 21مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جن پر اب تک 61ہزار 611 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ مستحق افراد رجسٹریشن کروانے کیلئے اپنے موبائل نمبر سے ATTA> CNICNO# ٹائپ کریں اور 8070 پر ایس ایم ایس کریں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کے مہینے کیلئے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا
رجسٹریشن کے بعد یوٹیلٹی سٹورز، PSPA کے رجسٹر ڈ سٹورز اور ٹرک پوائنٹس سے 10کلو آٹے کے تین تھیلے مرحلہ وار مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
