سرگودھا سے 151 مغوی لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف

girls
Share

Share This Post

or copy the link

سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا نے انکشاف کیا کہ ایک لڑکی کی تلاش میں چھاپوں کے دوران 151 لڑکیاں بازیاب کرالی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سرگودھا سے اغواء شدہ ثوبیہ بتول کی برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، ڈی پی او سرگودھا نے عدالت کو بتایا کہ بچی کی تلاش جاری ہے، عدالتی حکم پر اغواء شدہ لڑکیوں کی برآمد کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اور عدالتی حکم پر ہی کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں برآمد ہوئی ہیں، 21 لڑکیاں قحبہ خانوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

جسٹس مقبول باقر نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جو لڑکیاں برآمد ہوئی کیا ان کی ایف آئی آرز درج تھیں، اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغواء شدہ لڑکیاں برآمد ہوئی، لڑکیوں کا اغواء ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے، جن تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے ان کے ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس کرنا چاہیے تھا، یہ بہت زیادتی کی بات ہے ایف آئی آر کے باوجود ریکوری میں اتنی سستی برتی گئی۔

ڈی پی او سرگودھا نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، بازیاب ہونے والیوں میں سے کچھ لڑکیوں نے نکاح نامے بھی دکھائے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ نکاح نامے تو بن بھی جاتے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں اغواء شدہ لڑکیوں کو برآمد کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ثوبیہ بتول کی برآمدگی کے لیے بھی پولیس کو اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر ثوبیہ بتول کے اغواء کیس میں گرفتار ملزم عمیر کی درخواست ضمانت خارج کردی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرگودھا سے 151 مغوی لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!