گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

pervaiz elahi with imran khan
Share

Share This Post

or copy the link

ٹھیکوں میں کرپشن: پرویز الٰہی، افضل ساہی، مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا آغاز۔ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور مونس الہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف مجموعی طور پر 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی ایک بار پھر گرفتار

رشوت وصولی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نگرانی میں پورا گروہ سرگرم رہا۔ایکسین رانا اقبال کیخلاف پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران و اہلکاروں سے تبادلوں کے عوض کروڑوں کی رشوت وصولی کا الزام ہے۔

ٹرانسفرز کی مد میں وصول رقم محمد خان بھٹی کے ذریعے اعلیٰ حکام تک پہنچائی جاتی رہی۔ملزمان نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے گجرات اور منڈی بہاﺅالدین میں کل 226 ٹھیکے منظور کروائے۔

سال 2021-22 کے دوران گجرات اور منڈی بہاﺅالدین میں 45 سکیمیں منظور کروائی گئیں۔ سال 2022-23 کیلئے دونوں اضلاع میں 181 سکیمیں شامل کی گئیں جن میں کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ آفس سے وزارت مواصلات کو 184 سمریوں کی منظوری کیلئے ڈائریکٹ احکامات بھی جاری کروائے گئے۔نیب لاہور کی جانب سے محکمہ مواصلات و دیگر اعلیٰ حکام کیخلاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔نیب ٹیم کی جانب سے تمام ملزمان کی جلد نیب میں طلبی کا امکان ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!