دھول سپر لیگ سیزن تھری کی رنگارنگ کی افتتاحی تقریب جم خانہ پھالیہ میں منعقد ہوئی

Dhol super league opening ceremony was held at phalia gymkhana
Share

Share This Post

or copy the link

دھول سپر لیگ سیزن تھری کی رنگارنگ کی افتتاحی تقریب جم خانہ پھالیہ میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں علاقے بھر کے معززین اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔دھول سپر لیگ کے چیئرمین فدا حسین نے بتایا کہ لیگ میں کل 4 ٹیمیں حصہ لیں گی۔جیتنے والی ٹیم کو 50 ہزار بمعہ ٹرافی جبکہ رنراپ کو 25 ہزار بمعہ ٹرافی انعام دیا جائے گا۔لیگ کا فائنل اتوار 4بجے منعقد کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں چاروں ٹیموں کی کیٹز کی رونمائی بھی کی گئی۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 فروری 2023) افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شہریار رانجھا ایڈوکیٹ ،امیر حسن ایڈوکیٹ، جبار حیدر رانجھا اور تیمور ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنا کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

ہمارے کھلاڑی جیت کر اپنے ادارے اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیئے۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں کھیلوں کی سہولتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں میں ٹیلنٹ لانے کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جا رہے ہیں اور اس طرح کے مقابلے ہر شہر اور ہر گاﺅں میں ہونے چاہیئں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروا کر نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کر کے کئی قسم کی معاشرتی خرابیوں سے بچا جا سکتا ہے اور صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دھول سپر لیگ سیزن تھری کی رنگارنگ کی افتتاحی تقریب جم خانہ پھالیہ میں منعقد ہوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!