ڈی جی نادرا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا

nadra

منڈی بہاوالدین(بیورو رپورٹ) ڈی جی نادرا نے چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دفتر میں نادرا کاونٹر کا افتتاح کردیا،شناختی کارڈ سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین کے دفتر واقع صوفی سٹی میں نادرا کاونٹر قاٸم کردیاگیاہے،ڈی جی نادرا میڈم ناز شعیب نے اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی جی نادرا نے اپنےخطاب میں کہا کہ چیمبر آف کامرس منڈی بہاوالدین کے ممبران کو اس نادرا کاونٹر پر شناختی کارڈز،بے فارم ودیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی.

اگر نادرا دفتر کے لیے جگہ فراہم کی جائے تو چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری دفتر میں مکمل نادرا سنٹر قائم کردینگے. اس موقع پر بانی صدر چیمبر آف کامرس سید حیدر رضانقوی نے کہاکہ ہم ڈی جی نادرا میڈم ناز شعیب کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے ممبران کی سہولت کے لیے نادرا کاونٹر کا افتتاح کیا.

ی ای او صوفی سٹی ڈاکٹر ماہ رخ علی ملک نے خطاب کرتے ہوٸے کہاکہ صوفی سٹی کی جانب سے چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ کے لیے 3کنال زمین الاٹ کردی گئی ہے. انہوں نے نادرا دفتر کے لیے مزید 1کنال زمین دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر آف کامرس اور نادرا دفتر کےلیے 4کنال اراضی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تقریب کے آخر میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری سید حیدر رضانقوی نے اپنےخطاب میں کہاکہ ہم سی ای او صوفی سٹی ڈاکٹر ماہ رخ علی ملک کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے چیمبراورنادرا دفتر کے لیے جگہ الاٹ کی ہے اس لیے ضلع بھر کی تاجر برادری اور عوام کو نادرا کی سہولیات سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

تقریب میں متین چغتائی،صالح محمد رانجھاودیگرمقررین نے خطاب کیا۔تقریب میں ایگزیکٹو ممبران کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔آخر میں معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *