ڈپٹی کمشنر نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا

election
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضاصفدر کاظمی نے عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں تحصیل منڈی بہاوالدین اور تحصیل ملکوال کے مختلف حساس پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2024) انہوں نے پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی ، صفائی ستھرائی، باﺅنڈری والز اور واش رومز سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2024کے پر امن اور منصفانہ انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ضلع بھر کے 80انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تمام تر حالات کو ضلعی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا ۔ پولنگ ڈے پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس ، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود رہیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!