ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاءالدین میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا

The Deputy Commissioner inaugurated the wheat harvesting campaign in Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اپریل 2023) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع منڈی بہاوالدین میں گندم کٹائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے چیلیانوالہ سیڈ فارم کے مقام پر خود گندم کی کٹائی کر کے افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین طارق محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعات شیخ محمد اقبال، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ارشد تارڑ سمیت دیگر افسران اور کاشت کاران بھی موجود تھے۔

When Is Baisakhi Festival 2023 – Baisakhi 2023 Date Announced

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ گندم کی کٹائی کاشتکاروں کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے، ضلع منڈی بہاوالدین میں 3لاکھ 30ہزار ایکٹر پر گندم کاشت کی گئی ہے اور اس سال گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نے شرکاءکو زراعت کی اہمیت، پیداواری مقابلہ جات،حکومت پنجاب کی جانب سے تفویض کردہ بیج بارے آگاہی دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کسانوں میں باردانہ تقسیم کر کے گندم خریداری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امسال ضلع منڈی بہاﺅالدین میں کاشتکاروں سے 6،100 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ہدف کے حصول کیلئے 6 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ 3،900 روپے فی من کے حساب سے کاشت کاروں سے براہ راست گندم خریداری کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کیلئے باردانہ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے اور آج سے باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع سطح پر کنٹرول روم قائم کر دئےے گئے ہیں جہاں لمحہ بہ لمحہ گندم خریداری مہم کو نہ صرف مانیٹر کیا جارہا ہے بلکہ کسی بھی کی غیر قانونی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے خریداری سنٹر پر شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسانوں کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاءالدین میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!