خیبرپختونخوا حکومت نے نجی اسکولوں کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کی مقررہ فیسوں سے زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ بورڈ نے میٹرک کے امتحان کی فیس 2600 روپے مقرر کی ہے تاہم اکثر پرائیویٹ سکولوں نے طلباء سے مقررہ شرح سے زائد فیسیں وصول کیں۔
بتایا گیا ہے کہ زائد وصولی کے معاملے پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بورڈ کے چیئرمین کو ان سکولوں کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مل کر زائد فیسیں لینے والے سکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور طلباء سے وصول کی گئی زائد فیسیں واپس کی جائیں اور رپورٹ طلب کر لی۔
Leave a Reply