muhammad khan bhatti

منڈی بہاؤالدین کیلئے جاری فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ

پرویز الٰہی کے حکم پر جاری 180 ارب روپے کے فنڈز روک لئے گئے. منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر 11 اضلاع کیلئے جاری فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نےپرویز الٰہی کے حکم پر جاری180ارب روپے کے فنڈز روک لئے ،گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،چکوال سمیت 9اضلاع میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےجن میں پرویز الٰہی کا ضلع گجرات اور محمد خان بھٹی کا ضلع منڈی بہاؤالدین بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ خزانہ نے منڈی بہاءالدین اور گجرات کے فنڈز روک لئے

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاؤالدین سمیت اپنے من پسند علاقوں اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے 150سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اب تمام ترقیاتی سکیموں کو روک دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں