سی آئی اے اسٹاف کی کارروائی، 44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ گرفتار۔ کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، طلائی زیورات، نقدی گاڑیاں، مویشی، موٹر سائیکلیں برآمد
منڈی بہاءالدین ( فیاض احمد بٹ ) ضلع بھر میں رہزنی، مویشی چوری، گاڑی چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او احمد محی الدین نے ڈی ایس پی سی آئی اے اسٹاف شہباز احمد ہنجرا کو وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔
جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز احمد ہنجرا نے اپنی ٹیم انسپکٹر محمد نواز، سب انسپکٹر خرم شہزاد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالقرنین بیگ اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے مختلف کارروائیوں کے دوران شہباز عرف ڈھولو ڈکیت گینگ، صفدر عرف صفو نقب زن گینگ، ارسل رانجھا مویشی چور گینگ، یاسر عرف وٹو چور گینگ کو
گرفتار کر کے 40 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 29 مویشی، 43 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں، 92 لاکھ روپے مالیتی 38 تولے طلائی زیورات، دو موٹرسائیکلیں، ایک لوڈر رکشہ، آٹھ موبائل فون سمیت 14 لاکھ روپے نقدی برامد کر لی۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان تھانہ صدر، سول لائن، کھٹیالہ شیخاں، قادرآباد، گوجرہ، پھالیہ، تھانہ سٹی اور پاہڑیانوالی کے 44 مقدمات میں ملوث پائے گئے۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین نے سی ائی اے ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے
