revenue Katchehri

تحصیل ہیڈکوارٹرز پر کھلی کچہریوں کا انعقاد

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلعی او رتحصیل ہیڈکوارٹرز پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد عثمان امین نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پہلے روز ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جنوری2023) اس موقع پر نائب تحصیلداران ، ریڈر ٹو تحصیلدار محمد عرفان، لینڈ ریکارڈسنٹر اور ریونیو افسران سمیت سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ خدمت کچہری میں آغاز سے لیکر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف ریونیو مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیںجنہیں وہاں پر افسران کی موجودگی میں عملہ نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نبٹا دیا جبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہناتھا کہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے، جہاں شہریوں کے ریونیو سے متعلق پیچیدہ مسائل فور ی حل کئے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ریونیو خدمت کچہریوں میں ریونیوعملہ صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک عوام الناس کی سہولت کے لیے فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجراء، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہوتا ہے،

کھلی کچہری میں پیش کی جا نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور مانیٹرنگ کی جا تی ہے۔انہوں نے ریونیو افسران او رعملہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی ہیڈکوارٹر کی طرح تحصیل ہیڈکوارٹر پھالیہ اور ملکوال میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں