منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

mandi bahauddin weather
Share

Share This Post

or copy the link

مری اور گلیات میں شدید برف باری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث سیاح، اہل خانہ اور بچے گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے۔ مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس وے اور لوئر ٹوپہ تا سحر بگلہ ہائی وے پر شدید ٹریفک جام میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

شدید برفباری کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے سیاحوں نے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں آج بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17 میل مری سے مزید سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث مختلف مواصلاتی راستے بند ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!