چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

Chief Secretary Zahid Akhtar Zaman visited Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 مارچ 2023) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے گولڈ مارکی گوجرہ، میری لینڈ سوہاوہ اور حیدر پیلس منڈی بہاوالدین میں قائم مفت آٹا فراہمی کے مراکز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ڈی پی او ساجد حسین کھوکر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے آٹا مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں پر آئے ہوئے لوگوں سے مفت آٹے کی فراہمی بارے استفسار کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مفت آٹے کی فراہمی وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام ہے ،حکومت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا فراہمی مراکز پر شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ آٹا فراہم کیا جائے ۔ آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا تقسیم کرنے والے افراد کی تعداد بڑھائی جائے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر انتظامیہ سے تعاون کریں تا کہ رش پیدا نہ ہو اور تمام افراد کو بروقت آٹا مہیا کیا جا سکے۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زماں نے منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کیا جائے ،کام کی کوالٹی اور رفتار کو مزید بہتر کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!