یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاءالدین میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب میں تعلیم کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہونار سکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہاءالدین کے ڈائریکٹر پروفیسر ساجد تارڑ نے ہونار سکالر شپ سکیم کو مریم نواز کا شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
