mandi bahauddin weather

منڈی بہاءالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال اور شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

منگل کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اس کے علاوہ شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ ، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں