Category: ملٹی میڈیا

Mandi Bahauddin Multimedia

  • قربانی کے جانوروں کو مسافر ویگن میں لے جایا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل

    قربانی کے جانوروں کو مسافر ویگن میں لے جایا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل

    منڈی بہاءالدین: بکرا عید کے قریب آتے ہی ہر طرف قربانی کے جانوروں کی منڈیاں اور خریداروں کا رش لگ گیا. دوسری طرف قربانی کے جانوروں کو مسافر ویگن میں لوڈ کر کے لے جایا جانے لگا. حکام نوٹس لیں

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر ویگن میں قربانی کے بکرے لوڈ کر کے لے جائے جا رہے ہیں. جبکہ حکام اس سے لا علم دکھائی دے رہے ہیں.

    یہ ویڈیو بھلوال سے منڈی بہائوالدین آنے والی ویگن ہے جس میں ویگن کی پچھلی سیٹ پر بکرے لوڈ کئے ہوئے ہیں جبکہ اگلی سیٹوں پر مسافروں کو بٹھایا گیا ہے. یہی بکرے ویگن میں پشاب کرتے ہیں جس سے تعفن پھیلتا ہے اور لوگوں کے کپڑے بھی خراب ہوتے ہیں.

    حکام سے گزارش ہے کہ ویگن اور بس کے ڈرائیور حضرات کو ہدایت جاری کریں کہ مسافر ویگنوں میں جانوروں کو لوڈ نہ کیا جائے اور جانور لے جانے والی گاڑیوں میں مسافروں کو نہ بٹھایا جائے.

    قربانی کا نصاب، قربانی کس پر واجب ہے، شرائط، مسائل، فضیلت

  • گوجرہ: پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد شدید زخمی

    گوجرہ: پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد شدید زخمی

    منڈی بہاءالدین (محمد آصف سے) گوجرہ کے قریب پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے تیل انلوڈ کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹینکر ڈرائیور سمیت تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

    منڈی بہاءالدین کے علاقہ گوجرہ کے قریب پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے تیل ٹینکی میں ڈالا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے 40 ہزار لٹر سے زائد تیل جل گیا جبکہ ٹینکر ڈرائیور سمیت تین افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

    آگ نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے متاثرہ علاقہ کو گھیرے میں کے کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے بند کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر پٹرول پمپ سے ملحقہ آبادی کو خالی کروا لیا گیا، جبکہ بجلی کی ترسیل بھی متاثرہ علاقہ میں بند کر دی گئی۔

  • ماجھی: 10 سالہ بچہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا، تلاش جاری

    ماجھی: 10 سالہ بچہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا، تلاش جاری

    ملکوال: ماجھی کے قریب 10 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب گیا، عبدالہادی نہر کنارے ہاتھ دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا، لڑکے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع

  • اے ایس پی شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب میں شاہانہ انداز

    اے ایس پی شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب میں شاہانہ انداز

    لاہور میں عربی خطاطی کے ڈیزائن کا کرتا پہننے والی خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی پولیس اہلکار، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں۔ ان کی رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت سید اشتر نقوی حال ہی میں دھوم دھام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک سید اشتر نقوی کا نکاح پہلے ہی ہوچکا تھا۔لاہور کے واقعے کے بعد ان کے نکاح کی تصاویر کا بھی خوب چرچہ ہوا تھا۔ تاہم اب شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات جس میں قوالی نائٹ، مہندی، مایوں، رخصتی اور پھر ولیمہ شامل ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    قوالی نائٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    بعدازاں اے ایس پی کی مایوں اور مہندی کی تقریب سے بھی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ مسٹرڈ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سفید شلوار قمیض اور مہندی رنگ کی ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

    اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔ بارات کی تقریب سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہربانو کی انٹری سمیت انہیں اسٹیج پر دولہا کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی۔

    ولیمے کے موقع پر دلہنیا نے ایوئری رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا اور اس موقع پر اشتر نقوی سیاہ کوٹ پینٹ میں نظر آئے۔

  • گزشتہ روز منڈی بہاءالدین میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    گزشتہ روز منڈی بہاءالدین میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے ککے دوران کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

    سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. کوٹلی34، مظفرآباد ( ایئرپورٹ 15،سٹی09)، پنجاب: جہلم 38، منگلا 27، گوجرانوالہ 26، مری 23، منڈی بہاؤالدین22، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 20، سٹی 16)، گجرات 20،لاہور (سٹی 18، ایئر پورٹ 12)،چکوال، نارووال 03راولپنڈی(کچہری 03، چکلالہ 02)

    حافظ آباد 02، شیخوپورا 01، خیبرپختونخوا: چراٹ 20، سیدو شریف10، بالاکوٹ،مالم جبہ،کاکول 09، دیر (بالائی 07، زیریں04)،دروش، کالام 06، میرکھانی،پاراچنار 05،پشاور(ایئر پورٹ 04، سٹی 03)،باچا خان (ایئر پورٹ) 03، چترال، پٹن 02، گلگت بلتستان:بونجی 21، چلاس 10، بگروٹ 09، اسکردو 08، استور 07، گلگت اور گوپس میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہت۔

  • قادرآباد: چور مسجد کی بیٹریاں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو دیکھیں

    قادرآباد: چور مسجد کی بیٹریاں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو دیکھیں

    تھانہ قادرآباد کے گاؤں میلوکہنہ میں چور مسجد کی بیٹریاں اتارتے رنگے ہاتھوں گرفتار. چور کے پاس سبز رنگ کی نمبر پلیٹ جس سول اینڈ سیشن کورٹ پھالیہ MBK-19-7989 لکھا ہوا ہے .

    چور کے پاس سے آلات بھی برآمد ۔ اہل علاقہ نے 15 پر کال کرکے چور کو پولیس کے حوالے کردیا.

  • ملکوال پارک میں بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ویڈیو دیکھیں

    ملکوال پارک میں بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ویڈیو دیکھیں

    ملکوال، نجی پارک میں کشتی کا جھولا ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ اوور لوڈنگ اور مناسب چیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • سرگودھا روڑ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

    سرگودھا روڑ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہاؤالدین/ سرگودھا روڈ پر ہیگر والا کے قریب حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔cctv کیمرے کی ویڈیو دیکھ کر بتائیں کہ غلطی کس کی ہے؟

    عموما حادثات یو ٹرن پر پیش آتے ہیں۔ اس روڈ پر یو ٹرن پہ پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ روڈ سیفٹی سے متعلق مناسب علم کا نا ہونا ہے۔

    خدارا اپنے بچوں کو اگر موٹر بائک لے کر دیتے ہیں تو ان کو مناسب تربیت بھی فراہم کریں۔ اور گاڑی والوں سے بھی التجا ہے کہ یو ٹرن پر گاڑی کی رفتار کنٹرول میں رکھا کیجیئے۔

  • منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری

    منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری

    منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہونے کے بعد فصلوں، گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگیئں۔

    منڈی بہاؤالدین شہر ، رکن ، گوجرہ ، نین رانجھا ، پانڈووال سمیت مختلف گاؤں میں بھی موسلادار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم اور بادام وغیرہ کی فصلوں کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔ ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ساتھ ہی دیہاتوں میں بھی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

  • گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد

    گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد

    لاہور: اپنے گانوں ‘بتیاں بجائی رکھدی’ اور ‘چن میرے مکھناں’ سے شہرت پانے والی لیجنڈ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو جگت مارنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    حال ہی میں شازیہ منظور نے اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننہا کو ان کے ساتھ نامناسب بات کرنے پر تھپڑ مار دیا۔

    شازیہ منظور نے کامیڈین کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار بھی میں نے ان کی نامناسب زندگی کو مذاق کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا تھا تاہم اس بار میں سنجیدہ ہوں۔ تم ٌواتین سے کیسے بات کر سکتے ہو؟ گلوکارہ نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھ ‘ہنی مون’ کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ عورتوں سے اس طرح بات کرتے ہیں؟ کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟

    شازیہ منظور کا غصہ دیکھ کر میزبان محسن عباس حیدر نے کامیڈین شیری سے کہا کہ آپ اپنے کیوں جگتیں مارتے ہو؟آپ کو کتنی بار کہا گیا ہے کہ صرف وہی کہو جو اسکرپٹ میں لکھا ہے.محسن عباس حیدر کی بات سن کر کامیڈین شیری رو پڑا اور کہا کہ گلوکارہ غصے میں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میں ایک فنکار ہوں۔ اب بھی ایسے ہی غصے میں ہیں۔

    شو کے میزبان اور دیگر مزاح نگاروں نے گلوکارہ شازیہ منظور کو بھی سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔شازیہ منظور کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے ٹھیک کیا جب کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں کامیڈین شیری ننہا کی عزت کرنی چاہیے تھی۔

  • گلوکار بلال سعید نے پھالیہ میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا

    گلوکار بلال سعید نے پھالیہ میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا

    منڈی بہاؤالدین: معروف گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز پھالیہ میں میوزک کنسرٹ کے دوران اپنا مائیک اپنے مداحوں کو دے مارا۔ بلال سعید مداحوں پر مائیک پھینک کر شو چھوڑ کر چلے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    معروف ریپر کی سٹیج پر موت،دلخراش ویڈیو وائرل

    واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ بلال سعید کو غصہ کس چیز نے دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کے رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

  • پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا وار فلم ‘فائٹر’ نمائش کے لیے پیش

    پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا وار فلم ‘فائٹر’ نمائش کے لیے پیش

    ممبئی: پاکستان کے خلاف بھارت کی پراپیگنڈا مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

    فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈرز کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر مشہور فنکار شامل ہیں۔

    یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ ہندوستان کے 75 ویں یوم جمہوریہ پر ریلیز ہو رہی ہے۔

    ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی بار ‘فائٹر’ کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ سے کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ‘فائٹر’ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا اور اسے ستمبر 2022 میں ریلیز ہونا تھا، لیکن کورونا کی وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوئی تھی۔