Category: ملٹی میڈیا

Mandi Bahauddin Multimedia

  • منڈی بہاؤالدین آکر بہت خوشی ہوئی، آپ کا جذبہ میرے اور نوازشریف کے لیے باعث خوشی ہے، شہباز شریف

    منڈی بہاؤالدین آکر بہت خوشی ہوئی، آپ کا جذبہ میرے اور نوازشریف کے لیے باعث خوشی ہے، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین آکر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کا جذبہ میرے اور نواز شریف کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ہمارے قائد نواز شریف کی طرف سے سلام۔

    8 فروری کو آپ نے نواز شریف کو دوبارہ جتوانا ہے تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے دوبارہ شروع ہو سکیں۔ میاں شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگوا دئیے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ لانگ مارچ نواز شریف اور پاکستان کے خلاف کیا گیا، نواز شریف کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ جو لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ملک ترقی کرے، انہوں نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ آپ سب جانتے ہیں کہ لانگ مارچ کس نے کیا۔ نواز شریف کو چین سے بھاری سرمایہ کاری مل رہی تھی۔ ملک کی ترقی ملک دشمنوں سے برداشت نہیں ہوئی۔

    عام انتخابات: مسلم لیگ ن آج منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جیلوں میں کئی خاندان بند ہیں ان کی کوئی نہیں سن رہا ہے۔ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ 2013 میں عوام نے نواز شریف کو کامیاب کروایا تو ان کے خلاف سازش شروع ہو گئی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر ستمبر 2014 میں پاکستان آرہے تھے، پہلی بار 14 اگست 2014 کو ملک میں لانگ مارچ کیا گیا، یہ لانگ مارچ نواز شریف اور پاکستان کے خلاف کیا گیا۔ نواز شریف چین سے بھاری سرمایہ کاری لا رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے ڈی چوک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ ان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی ایس کے بچےشہید ہوئےاور پھر یہ دھرنا ختم کر دیا گیا۔ 7 ماہ کی تاخیر کے بعد 2015 میں چینی صدر آئے، جن معاہدوں پر 2014 میں دستخط ہونے تھے ان میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی۔ سعودی عرب کی مالی امداد چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں آئی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی وسائل سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی دی۔ 2017 میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کہتے تھے کہ ہم لیپ ٹاپ نہیں رشوت دیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اگر میں بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا انہیں کلاشنکوف دوں؟

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی۔ نواز شریف کے دور میں ملکی زراعت میں بہتری آئی۔ 9 مئی کو کیا ہوا سب نے دیکھا۔ ہم نے پنجاب کے اندر مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کیں۔ نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو کسانوں کو سستی کھاد دی گئی۔ نواز شریف نے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔

  • پی پی 43 میں بڑے سیاسی دھڑوں نے عارف گوندل چھموانہ کو مشترکہ امیدوار قرار دیدیا

    پی پی 43 میں بڑے سیاسی دھڑوں نے عارف گوندل چھموانہ کو مشترکہ امیدوار قرار دیدیا

    سیاسی دھڑوں کا جوڑ توڑ شروع، پی پی 43 میں بڑے سیاسی دھڑوں نے عارف گوندل چھموانہ کو مشترکہ امیدوار قرار دیدیا، قمر خان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

    منڈی بہاءالدین میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 43 میں سیاسی صورتحال نئے موڑ پر اگئی، سابق ایم پی اے پیر محفوظ مشہدی کی زیر قیادت مختلف سیاسی دھڑوں پر مشتمل کمیٹی نے مشاورت کے بعد سابق ایم پی اے عارف گوندل کو مشترکہ امیدوار قرار دیدیا.

    پی پی 43 میں بڑی تبدیلی: 6 صوبائی اُمیدواروں کا حلف پہ متفقہ فیصلہ

    چھموآنہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میجر (ر)ظفر گوندل نے پریس بریفنگ کے دوراں بتایا کہ پیر سید محفوظ مشہدی کی سربراہی میں مختلف سیاسی دھڑوں کا اتحاد تشکیل دیا گیا جس میں قمر خان یا عارف گوندل میں سے کسی ایک کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرنا تھا، کمیٹی نے مکمل مشاورت اور اُمیدواروں کی رضامندی سے ایک امیدوار کا انتخاب کیا، کمیٹی کا فیصلہ عارف گوندل چھموانہ کے حق میں آیا۔

    دونوں اُمیدواروں کی جانب سے متفقہ فیصلے کو تسلیم کرنے کا عہد کیا گیا تھا تاہم قمر خان کی جانب سے ابھی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بڑے سیاسی گھروں اور دھڑوں کی جانب سے عارف گوندل کو متفقہ امیدوار قرار دینے اور حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا الیکشن بھی لڑنے کا اعلان کیے جانے کے بعد حلقہ کہ سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے.

  • پی پی 43 میں بڑی تبدیلی: 6 صوبائی اُمیدواروں کا حلف پہ متفقہ فیصلہ

    پی پی 43 میں بڑی تبدیلی: 6 صوبائی اُمیدواروں کا حلف پہ متفقہ فیصلہ

    منڈی بہاؤالدین (حلقہ پی پی 43 میں بڑا فیصلہ)6صوبائی اُمیدواروں کا حلف پہ متفقہ فیصلہ/پیر سید محمد محفوظ مشہدی سابق MPA کی قیادت میں تین چار اجلاس ھوئے. آج بروز پیر گوندل ھائوس منڈی بہاوالدین آخری اجلاس ھوا جس میں 6 میں سے 4 امیدوار جو الیکشن نہ لڑنے پہ رضا مند تھے ان کو فیصلہ سونپا گیا کہ یہ چاروں اپنی اپنی رائے لکھ کر پرچی پیر محفوظ مشہدی کو دیں گے.

    جس کے بعد پیر صاحب باقی دونوں امیدواروں سے یعنی چوہدری محمد عارف گوندل اور قمر خان سے حلف لے کر فیصلہ کریں جس کی روشنی میں 3 پرچیاں چوہدری محمد عارف گوندل کے حق میں اور ایک قمرخان کے حق میں نکلی تو پیر محمد محفوظ مشہدی نے پھر چار امیدواروں سے دوبارہ بات دھرا کر چوہدری محمد عارف گوندل کے حق میں فیصلہ کر دیا.

    حلقہ پی پی 43 میں پیر سید محمد انوار مشہدی/چوہدری محمد اسلم رائیکہ/میجر ظفر اقبال گوندل چھموآنہ/چوہدری محمد اقبال دھلیاڑا پیر سید محمد محفوظ مشہدی صاحب کی قیادت میں بھر پور طریقے سے چوہدری محمد عارف گوندل کو کامیاب کرائیں گے.

    لیکن (اس فیصلے کے آنے کے بعد قمر خان نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا اور ایک پوسٹ میں اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا) اور الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے.

  • مشہور پاکستانی یوٹیوبرز اسد اور نمرہ نے اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ دی

    مشہور پاکستانی یوٹیوبرز اسد اور نمرہ نے اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ دی

    لاہور: 18 سال کی عمر میں شادی کرنے والے مشہور پاکستانی یوٹیوبرز اسد اور نمرہ نے اسلام کی خاطر اپنی اہلیہ کے ساتھ ولاگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فروری 2020 میں ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کیا اور 18 سال کی عمر میں شادی کر لی اور سال 2022 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان رکھا گیا۔

    کم عمری میں شادی کے بعد اسد اور نمرہ نے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کی اور بعد میں جوڑے نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ فیملی بلاگنگ کرتے ہیں۔ اس چینل پر ان کے 588 ہزار سبسکرائبرز ہیں جب کہ ان کے بلاگز کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔

    یوٹیوب Shorts سے پیسہ کمائیں، کون سی ویڈیوز مونیٹائزیشن کی اہل ہونگی؟

    اسد نے کہا، “بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے فیملی بلاگنگ کیوں چھوڑی اور اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔”

    “میں نے ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا،” YouTuber نے کہا ان میں سب سے پہلے وہ بچے ہوں گے جو اپنے والدین کی نافرمانی کرتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو اپنی جنس کے بجائے جنس مخالف کے کپڑے پہنتے ہیں اور تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو دنیا کے سامنے اپنی بیویوں کی نمائش کرتے ہیں۔”

    The Famous TikToker’s Mother Passed Away

    مداح اسد کے اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں اور ان سے مستقبل میں اس فیصلے پر قائم رہنے کی دعا کر رہے ہیں۔ مداحوں نے دوسرے یوٹیوبرز کے لیے بھی دعا کی جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے رہتے ہیں۔


  • طیارے کی کھڑکی 16 ہزار فٹ کی بلندی سے اڑ گئی، ویڈیو وائرل

    طیارے کی کھڑکی 16 ہزار فٹ کی بلندی سے اڑ گئی، ویڈیو وائرل

    امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلیفورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی کھڑکی اڑ گئی۔ جہاز میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جنہیں کھڑکی ٹوٹنے کے بعد پورٹ لینڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    طیارے کے مسافر کی جانب سے لی گئی ویڈیو میں طیارے کے اندر ہنگامی صورتحال کے باعث ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور آکسیجن ماسک کو باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    مسافر طیارے کی اڑتی کھڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی؛ پاکستان میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی

    فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی؛ پاکستان میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ غزہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور نئے سال کے موقع پر کسی بھی قسم کی تقریبات سے گریز کریں۔ سال 2024 کا استقبال سادگی سے کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت نئے سال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دے گی۔ یہ فیصلہ فلسطین کی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی افواج فلسطینیوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ اب تک وہاں بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید غمزدہ ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھا رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہم نے فلسطینیوں کے لیے دو امدادی کھیپیں بھیجی ہیں اور تیسری جلد بھیجیں گے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں 9 ہزار بچوں سمیت 21 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے جلد ہی تیسری امدادی کھیپ بھیجی جائے گی۔ وہ فلسطینیوں کی بروقت امداد اور غزہ سے محفوظ انخلاء کے لیے مصر اور اردن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی کار خریدنے کی خبر جھوٹی نکلی

    ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی کار خریدنے کی خبر جھوٹی نکلی

    ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی کار خریدنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ منڈی بہاؤالدین سے ٹک ٹاکر پھلو نے گدھا گاڑی کے ساتھ اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹک ٹاک پر ایک شخص نے مشہور ٹک ٹاکر پھلو کے حوالے سے یہ جعلی خبر پھیلائی تھی کہ پھلو نے ایک آڈی خریدی ہے۔ اس خبر کے ساتھ مذکورہ شخص نے ٹک ٹاک پر بھی تنقید کی

    جس کے بعد پھلو نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ جب سے یہ جعلی خبر پھیلی ہے کہ میں نے ایک آڈی خریدی ہے۔ لوگ مجھے مبارکباد دے رہے ہیں، لیکن اگر میں واقعتا Audi خریدتا تو کوئی اس پر یقین نہیں کرتا۔

    جس کے بعد پھلو نے گدھا گاڑی کی طرف اشارہ کیا اور کہا “یہ میری آڈی ہے”۔ پھلو نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔

    @phoolllu My odi😂😂😂#foryou #foryoupage #😂 ♬ original sound – 🔥Phoollu ki vines🔥

  • ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کیں؟

    ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کیں؟

    بیرون ملک جانے والے سابق ایم پی اے ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کی دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، جن میں تضاد پایا جاتا ہے۔ میڈیا نے حقائق کی تصدیق کے لیے ساجد بھٹی کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا تو ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی۔

    منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ساجد بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان کے دو ورژن انٹرنیٹ پر چھوڑے ہیں۔ ایک میں وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اور دوسری میں عمران خان کی پارٹی سے اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ساجد بھٹی پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے سابق ایم پی اے ہیں۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 2019-2021 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے سکولز ایجوکیشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    ساجد بھٹی کی پہلی ویڈیو اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر جاری کی۔ اپنی پوسٹ میں غریدہ نے لکھا کہ پی پی 42 سے امیدوار ساجد خان بھٹی کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پرویز الٰہی سے کوئی تعلق نہ ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی بھی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

  • لاہور سے منڈی بہاوالدین جانے والی ٹرانسپورٹ میں خطرناک کیڑے مکوڑے آگئے

    لاہور سے منڈی بہاوالدین جانے والی ٹرانسپورٹ میں خطرناک کیڑے مکوڑے آگئے

    لاہور سے منڈی بہاوالدین جانے والی ٹرانسپورٹ میں کیڑے مکوڑے سر عام گھومتے پھر رہے ہیں۔ شہریوں کی شکایت کے باوجود ان خطرناک کیڑے مکوڑوں کا تدارک نہیں کیا جاسکا۔

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 نومبر 2023) لاہور سے منڈی بہاوالدین جانے والی بس میں خطرناک کیڑے مکوڑے سرعام گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں. چند روز قبل شہریوں نے بس مالک کو شکایت بھی کی اور بس میں سپرے کرنے کا کہا لیکن کیڑے مکوڑے کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا.

    یہ خطرناک کیڑے جانی نقصان کا سسب بن سکتے ہیں. بس میں سفر کرنے والے مسافروں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت سے ان کیڑوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کسی موذی مرض سے بچ سکیں.

  • ممز کمپیوٹر کالج منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 نے طلبا و طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی

    ممز کمپیوٹر کالج منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 نے طلبا و طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی

    پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت MIMS Institute کے طلباء اور طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں. اس تربیت میں ریسکیو 1122 کی ذمہ داریاں، خون روکنے کے طریقے، ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں بطور فرسٹ ریسپانڈر علاج اور اچانک دل بند ہونے کی صورت میں دل اور پیپھڑوں کو بحال کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

    اگر آپ بھی لوگوں کی جان اصول و ضوابط کے مطابق بچانا چاہتے ہیں تو اپنے علاقہ کے قریبی ریسکیو 1122 کے دفتر میں رابطہ کریں یا پلے سٹور سے “PAK LIFE SVER ” اور ” RESCUE CADET CORPS” ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرکے امتحان پاس کریں اور ریسکیو 1122 کے محفوظ معاشرہ کے خواب کی تکمیل کریں۔

    منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/watch/?v=286901344264177

  • حکومتی پالیسیوں کے خلاف گورنمنٹ اساتذہ و ملازمین کا احتجاج، سکول و کالجز میں تعلیمی بائیکاٹ

    حکومتی پالیسیوں کے خلاف گورنمنٹ اساتذہ و ملازمین کا احتجاج، سکول و کالجز میں تعلیمی بائیکاٹ

    پھالیہ(مرزا قیصر فاروق ) لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ دوسرے روز جاری، تحصیل بھر کے سکولوں اور کالجز میں مکمل تعلیمی بائیکاٹ. اساتذہ نے سکولوں میں فرسٹ سمسٹر امتحانات کا بھی بائیکاٹ کر دیا.

    تحصیل کے کئی سکولوں و کالجز میں طلبہ وطالبات کو گھر بھیج دیا گیا. پنجاب حکومت کی ٹیچر و تعلیم دشمن پالیسیوں کیخلاف 9 اکتوبر تک مکمل تعلیمی بائیکاٹ رہے گا،مطالبات منظور نہ ہوئے تو10 اکتوبر سے پنجاب سیکٹیری ایٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، صدر پی ٹی یو

  • ماہرہ خان نے اپنے بزنس مین دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی

    ماہرہ خان نے اپنے بزنس مین دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ کے منیجر انوش طلحہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مہنگے سفید لہنگے میں ملبوس ہیں اور دولہا کی طرف چل پڑی ہیں جب کہ سلیم سیاہ شیروانی میں ملبوس ہیں۔ ماہرہ خان نے اس سے قبل معروف فنکارہ ثمینہ پیرزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کی تھی۔

    صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار شروع کر دیا ہے۔