گجرات میں ٹائر پھٹنے سے کار اپر جہلم نہر میں گر گئی۔ 6 ماہ کی بچی اور ایک ہی خاندان کی 4 خواتین ڈوب گئیں، ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جہلم میں رہائش پذیر خاندان کو حادثہ سرائے عالمگیر میں اپر جہلم نہر کے قریب اس وقت پیش آیا جب خاندان جہلم سے منڈی بہاءالدین جا رہا تھا۔ ریسکیو کے مطابق عائشہ نامی خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔ چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ چھ ماہ کی بچی کی تلاش جاری ہے۔
لاشوں کو تحصیل ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ شاہدہ ایوب، 40 سالہ سمیرا ثاقب، 42 سالہ نغمہ ندیم، 20 سالہ عطیہ اور انابیہ خالد شامل ہیں۔