medicine

ڈرگ انسپکٹر نے جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ سیل کر دی

ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم اور ایف آئی اے انسپکٹر بدراحمد کا کامیاب چھاپہ۔ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر کے ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ شہریوں کا جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹر بدراحمد کے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بلمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا۔

ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ادویات اور زائد المعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے۔ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی کو بھی جعلی ادویات کا کاروبار کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اس گھناونے دھندے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ضلع کے شہریوں نے جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کامیاب کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں