umar farooq daffer

گوجرہ: بھائی نے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا، ملزم گرفتار

منڈی بہاءالدین میں خون سفید ہو گیا. بھائی ہی سگے بھائی کا دشمن نکلا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا کا واقعہ کا نوٹس قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 نومبر 2022) قتل کا معمہ حل ، سگا بھائی ہی قاتل نکلا. قتل کا ملزم عمر فاروق چند گھنٹوں میں گرفتار. ملزم نے مقتول کو کلہاڑی کا وار کر کے قتل کیا. پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی

گذشتہ روز قتل ہونے والے ڈفر کے رہائشی 23 سالہ نوجوان عمران عرف گونگا کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ، بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا، تھانہ گوجرہ پولیس نے قاتل عمر فاروق کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا.

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 37 سالہ شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا

ایک روز قبل 23سالہ عمران عرف گونگا کے قتل کی درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گوجرہ کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا.

جس پر پولیس ٹیم نے کارائی کرتے ہئوے قتل کے ملزم عمر فاروق کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ، قاتل مقتول کا سگا بھائی ہے جس نے کلہاڑی کا وار کر کے سگے بھائی کو قتل کیا تھا ، ملزم کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں