chicken rate today mandi bahauddin

برائلر مرغ کی قیمت میں 30 روپےکا اضافہ، آج کے ریٹس دیکھیں

منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، برائلر مرغ 600 روپے سے تجاوز کر گیا. آج برائلر مرغ 613 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا. جبکہ فارمی انڈہ 272 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا ہے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 اپریل 2023) مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا. فی کلو قیمت 579 روپے سے بڑھ کر 613 روپے ہو گئی. جبکہ زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ 393 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 401 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 409 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

آج تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں آج فاری انڈے کی فی درجن قیمت 272 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 8،100 روپے مقرر کیا گیا ہے. منڈی بہاءالدین میں تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھنے کیلئے وزٹ کرتے رہیں ہماری ویب سائیٹ

اپنا تبصرہ لکھیں