یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں کے 10 نوجوان سوار تھے

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

پرمسرت زندگی کے خواب لے کر غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے غریب پاکستانی نوجوان اس بات سے بے خبر تھے کہ یہ ان کی زندگی کا آخری سفر ہوگا۔ یونانی سمندر میں ڈوبنے والی بدقسمت کشتی میں پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں کے 10 نوجوان سوار تھے۔ گاؤں میں اب سوگ کی کیفیت ہے۔

اس گاؤں سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں میں 35 سالہ احتشام انجم ولد ذوالفقار، 32 سالہ عبد الرحمان ولد شفیق، 30 سالہ فہد خالد ولد محمد خالد، 28 سالہ انس اسلم ولد اسلم ، 25 سالہ محمد ایاز ولد محمد ریاض اور مختار احمد شامل ہیں۔

یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قرار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیلان گاؤں کے 10 نوجوانوں میں سے صرف ایک ہارون اصغر کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہارون نے بازیاب ہونے کے بعد اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سمندر میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے نے بچائے گئے افراد کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے زندہ بچ جانے والے 47 افراد کی فہرست پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں 12 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔ 14 سالہ راحت دلاور اور 15 سالہ محمد صفدر خوش قسمت ہیں جنہیں بچایا گیا۔

اسی طرح تین 17 سالہ، چار 18 سالہ اور تین 19 سال کے بچوں کو بھی بچا لیا گیا۔ اس کے علاوہ کشتی میں سوار پانچ 20 سالہ، دو 21 سالہ، پانچ 22 سالہ، تین 23 سالہ اور تین 24 سالہ افراد کو بھی بچا لیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں کے 10 نوجوان سوار تھے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!