rape

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم سنٹر پر خواتین رل گئیں

منڈی بہاؤالدین: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم سنٹر پر خواتین رل گئیں۔ خواتین صبح سویرے لائنوں میں لگ جاتی ہیں شام تک رقم نہیں ملتی۔ رقوم تقسیم سنٹر خواتین کی تذلیل اور ذہنی اذیت کے مراکز بن گئے ۔

منڈی بہاؤالدین۔ ان مراکز پرخواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز نوٹس لیں۔ کبھی لنک ڈاون اور کبھی رقم نہیں آئی کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ جو خواتین 1000 سے 1500 روپے ادا کر دیں انکو فوری رقم ادا کر دی جاتی ہے ۔متاثرین خواتین کی میڈیا سے گفتگو

منڈی بہاؤالدین: عید آنے والی ہے لیکن ابھی تک رقم نہیں مل سکی۔ روزانہ کرایہ خرچ کر کے آتے ہیں اور خالی ہاتھ واپس جاتے ہیں ۔متاثرہ خواتین کی میڈیا سے بات چیت

اپنا تبصرہ لکھیں