rape

معصوم بچیوں کی عزتوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

معصوم بچیوں کی عزتوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا، مقدمہ درج۔ ملزم بچیوں کو بلیک میل کرکے ان کی عزتوں سے کھیلتا تھا۔ گھروں میں بیٹا بن کر تعلقات بناتا اور منہ کالا کرکے باہر نکلتا۔ سفاک ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سٹی، ڈی ایس پی صدر اور ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین کو شہریوں کا خراج تحسین۔

منڈی بہاﺅالدین (سٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق مصطفی نذر ولد نذرمحمد نے تحریری طورپر پولیس کو بتایا کہ ملزم شہزاد انورصدیقی ولد محمد انور صدیقی ساکن واسو روڈ سکول محلہ منڈی بہاﺅالدین مجھے باپ کہہ کر بلاتا تھا اور میری بیٹی ماہ نور فاطمہ کو کہتا تھا کہ یہ میری بیٹی حورین فاطمہ ہے۔ کیونکہ ملزم کی بیٹی کا نام حورین فاطمہ تھا وہ اسے اپنی بیٹی کہتا تھا۔

یہ بیٹا بن کر ہمارے گھر میں گھسا اور میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر تمام نقدی اورزیورات ہتھیا لئے، اور میری بیٹی کی نازیبا تصاویر بنا کر تقریباً 6 ماہ سے بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم انتہائی شاطر، چالاک اور انڈرورلڈ گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ معصوم بچیوں کو بلیک میل کرکے انکی تصاویر ڈارک ویب پر ڈالتا ہے۔

گزشتہ روز مورخہ 19 فروری 2024 کو دن 11 بجے میری بیٹی کو الزام علیہ نے کال کرکے میزان بینک کے سامنے والے گھر میں بلایا۔ جب بچی کچھ دیر تک واپس نہ آئی تو میں مذکورہ مکان پر پہنچا تو اوپر کے کمرے سے بچے کے شور و غل کی آواز آ رہی تھی اور ملزم بچی سے زیادتی کررہا تھا جو موقع سے بھاگ گیا۔

مدعی مقدمہ مصطفی نذر نے مزید بتایا کہ ملزم کا تعلق بعض پولیس ملازمین سے بھی ہے اور انہی پولیس ملازمین کی ٹریسنگ، آئی ڈی استعمال کرتا ہے۔ مدعی مقدمہ نے ڈی پی او صفدررضا کاظمی سے اپیل کی ہے کہ ملزم کا لیب ٹاپ، موبائل فون اورہمارے پاس اس کے میسیج کا ڈیٹا نکلوا کر چیک کیا جائے تو درجنوں بچیاں اسکی متاثرہ نکلیں گی اور اس پورے گینگ کو پکڑ کر شہریوں کی عزت و ناموس کو محفوظ بنایاجائے ۔

معصوم بچیوں کی عزتوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں