agriculture

گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی آگاہی مہم 6 نومبر تک جاری رہے گی

منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 29 اکتوبر 2022 ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے بتایا ہے کہ گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی خصوصی مہم 29 اکتوبر تا 06 نومبر 2022 تک جاری رہے گی ۔

جس کیلئے محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاﺅلدین اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک سو طلباء و طالبات کا مشن گاﺅں گاﺅں جا کر کسانوں کو زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے ترغیب دے گا۔ طلباءوطالبات محکمہ زراعت توسیع کی نگرانی میں گاﺅں گاﺅں جا کر کسانوں کو تربیتی پروگرام ، فیلڈ ڈے، میگا فارمر گیدرنگ، روڈ شوز اور ریلی کے ذریعے پیغام پہنچائیں گے ۔

اسی سلسلے میں ضلعی زرعی ٹریننگ ہال میں ا فتتاحی و تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں زراعت افسران اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاﺅالدین شیخ محمد اقبال نے کی جبکہ طلباءو طالبات کو ضلع میں گندم کی کاشت کے حوالے سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)پھالیہ محمد عار ف ندیم اور ڈاکٹر ایاز احمد نے ٹریننگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی بھرپور پیداوارکے حصول کیلئے محکمہ زراعت توسیع زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کسانوں کو مہیا کردہ سبسڈی پر زرعی اوزار اور نمائشی پلاٹ لگا کے دے رہا ہے ، تاہم بھرپور پیداوار حاصل کرنے کےلئے صحت مند اور تصدیق شدہ بیج اور زہر آلودد بیج مقررہ وقت پر کاشت ہی بہتر پیداوار کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں