atm

نیشنل بینک منوچک برانچ کی اے ٹی ایم مشین عرصہ ایک سال سے خراب

NBP نیشنل بنک پاکستان مانو چک برانچ انتہائی گندی اور سست سروس۔ 1 سال سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے اس برانچ کی ATM مشین کو خراب ہوئے۔ لوگوں اور مسافروں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں ATM سروس کے لئے یا پھالیہ جانا پڑتا ہے یا پاہڑیانوالی۔ مانو چک برانچ کی ATM سروس ان کے بنک کی طرح غیر فعال ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رنگی نہ اہل علاقہ کی اور نہ بنک والوں کی۔

مانو چک والوں کا بھی یہی حال ہے ایک سال سے نہ کوئی بول سکا اور نہ ان بنک والوں کو خیال آیا۔ کسی کو کوئی ذمہ داری کا احساس نہیں. اہل علاقہ سے بنک مالکان سے اے ٹی ایم مشین کو فورا ٹھیک کرنے کی اپیل کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں