ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد عثمان امین نے بی ایچ یو مرالہ کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03دسمبر 2022) اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈزاور صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورمعائنہ کیا،انہوںنے صفائی ستھرائی اور دیگرز اموز کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے، مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فری مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری