ارشد ندیم کا اولمپک ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ میں 92.97 میٹر پھینک کر ریکارڈ قائم کیا۔ دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ اپنے پانچ تھرو سے محروم رہے۔

32 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ جیتا ہے۔ پاکستان نے آخری بار 1992 میں سلونا اولمپکس میں ہاکی میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 40 سال قبل 1984 میں ہاکی ٹیم نے جیتا تھا۔

When will the next Olympics be? Date, Games, Host Cities for 2028

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کر سکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر پھینکا جو اولمپکس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔ارشد ندیم نے تیسرے راؤنڈ میں 88.72 میٹر، چوتھے راؤنڈ میں 79.40 میٹر، پانچویں راؤنڈ میں 84.87 میٹر اور چھٹے راؤنڈ میں 91.79 میٹر تھرو کیا۔

پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لئے

اس سے قبل اولمپکس میں طویل ترین تھرو کا ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں 90.57 میٹر پھینکے تھے۔ ارشد ندیم نے یہ ریکارڈ 16 سال بعد توڑا ہے۔ایونٹ کے فائنل میں 12 کھلاڑی قطار میں کھڑے تھے جن میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 10 اولمپک میڈلز میں سے 8 قومی ہاکی ٹیم نے جیتے ہیں جن میں 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں