ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ہفتہ برائے انسداد ڈینگی کا آغاز کر دیا گیا

dengue
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23اگست2022 )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ہفتہ برائے انسداد ڈینگی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جاری ہفتہ برائے انسداد ڈینگی کی کاروائیوں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے بذات خود صفائی ستھرائی کے عمل میں حصہ لیا۔ جس میں گھاس کی کٹائی ، کھڑے پانی کو ٹھکانے لگانے ، گملوں سے پانی کا خاتمہ، کاٹھ کباڑ، کوڑا کرکٹ کا خاتمہ اور پانی کی ٹینکیوں کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی ویک منانے کا مقصد عوام الناس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع منڈی بہاءالدین کے مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ برائے ڈینگی کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے لیکر یونین کونسلز کی سطح پر ڈینگی سرویلینس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔ تمام دفاترز ، مکانات ، پارکس، قبرستان، نرسریز، اور دیگر مقامات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے گی۔ اس حوالے سے میونسپل کمیٹیز اور محکمہ صحت کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ہفتہ برائے انسداد ڈینگی کا آغاز کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!