پھالیہ میں اینٹی کرپشن نے قابضین سے 85 کنال اراضی واگزار کرا لی

fields
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی زیر نگرانی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین مرزا عمران الحق نے تحصیل پھالیہ کے موضع وریام میں عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر قابض کی گئی تقریباً 85 کنال اراضی کو لینڈ مافیا سے واگزار کروا لیا اور مقدمہ کا اندراج بھی کروا دیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائل محمد نزیر ولد احمد خان قوم گجر، ساکن نور جمال، موضع وریام تحصیل پھالیہ کی جانب سے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق کو درخواست موصول ہوئی کہ ملزمان محمد اشرف، اکرام، حیات، سکندر، عظمت، شہزاد نے میری 85 کنال زمین پر غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا ہوا ہے اور ملزمان سیاسی اور سرکاری پشت پناہی بھی رکھتے ہیں۔

اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے ڈسٹرکٹ کورٹ ملکوال کے اہلمد کو گرفتار کر لیا

ملزمان کی جانب سے سائل کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں اور میری کہیں پر بھی شنوائی نہ ہو رہی ہے۔ جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے قبضہ واگزار کروایا دیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ناجائز قابضین کو کسی صورت کسی کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سرکل آفیسر کا کہنا تھاکہ اس واگزار کروائی گئی اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور قابضین افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور کوئی رورعائت نہ برتی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ میں اینٹی کرپشن نے قابضین سے 85 کنال اراضی واگزار کرا لی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!