اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے ڈسٹرکٹ کورٹ ملکوال کے اہلمد کو گرفتار کر لیا

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق نے ڈسٹرکٹ کورٹ ملکوال کے اہلمد مسعود اصغر ولد محمد اصغر، کٹھیالہ شیخاں کو عدالتی کاروائی کی منظوری کے بعد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سول جج ملکوال نوید احمد گھمن کی عدالت کے ریڈر نے تھانہ ملکوال میں درخواست جمع کروائی کہ ڈسٹرکٹ کورٹ ملکوال کے اہلمد محمد مسعود اصغر جن کو فیملی کیس میں سینئر سول جج سرگودھا کے پاس مثل جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

لیکن اہلمد محمد مسعود اصغر نے دوسرے فریق کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے ملی بھگت کر کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور بدنیتی کی بناء پر دفتر ریکارڈ روم میں مثل جمع نہ کروائی بلکہ مثل کو گم کرنے کا بہانہ بنایا۔

مثل طلب کرنے اور تفتیش کرنے پر اہلمد کوئی واضح جواب نہ دے پایا اور تفتیش میں بھی دوسرے فریق کو فائدہ پہنچانے کے تمام الزامات درست قرار پائے۔ جس پر اہلمد محمد مسعود اصغر کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے ڈسٹرکٹ کورٹ ملکوال کے اہلمد کو گرفتار کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!